Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو ایوارڈس دینے پر دوہری خوشی کا اظہار

ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو ایوارڈس دینے پر دوہری خوشی کا اظہار

صحیح منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ، سیاست میرٹ ایوارڈس 1500 طلبہ کو دیئے گئے
حیدرآباد ۔ 13 مئی (سیاست نیوز) امتحان میں کامیابی کی خوشی اس وقت مزید دوبالا ہوجاتی ہے جب کامیاب طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا جائے۔ ایس ایس سی میں اچھے جی پی اے سے کامیاب ہونے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ادارہ سیاست کی جانب سے میرٹ ایوارڈس اور میرٹ سرٹیفکیٹ کے جلسہ تقسیم انعامات میں ان خیالات کا اظہار مسز کرشمہ سی اے اور غلام محمد سینٹ ممبر عثمانیہ یونیورسٹی نے یہاں رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ مہدی پٹنم میں کیا اور طلبہ کو ان کے شاندار مستقبل کیلئے نہایت مفید مشورے دیئے اور جہاں 10/10 جی پی اے حاصل کرتے ہوئے طالب علم خوشی سے سرشار تھے انہیں خصوصی میرٹ ایوارڈ جو ادارہ سیاست کے خوبصورت مومنٹوز پر مشتمل تھا اور میرٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ دیا گیا۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ زائد از 1500 طلباء و طالبات کو ایوارڈس اور میرٹ سرٹیفکیٹ عطا کئے گئے۔ مسز کرشمہ نے جو سی اے ہے اور اس کے فیکلٹی ممبر ہے، مسلم لڑکے اور لڑکیوں کو سی اے کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے نہ صرف اس کو پُرکشش پروفیشنل قرار دیا بلکہ اس سے عزت بھی ہے اور خاطرخواہ آمدنی کا ذریعہ ہے۔ جناب خلیل الرحمن سکریٹری نیو ماڈل اسکول، شیخ عبدالصمد نے بھی مخاطب کیا۔ ابتداء میں جناب منظوراحمد نے تعارفی تقریر کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ جناب محمد معید نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سخت محنت سے کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ مسز تبسم نے معاونت کی۔ مسٹر ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے خیرمقدم کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT