Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو درخشاں مستقبل کیلئے کیرئیر پلاننگ پر زور

ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو درخشاں مستقبل کیلئے کیرئیر پلاننگ پر زور

دفتر سیاست میں میرٹ ایوارڈ تقریب ، گلزار کرشمہ ملک کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی میں کامیابی اور اچھے گریڈ پوائنٹ کے بعد کیرئیر پلاننگ کے ذریعہ مستقبل کو درخشاں بنایا جاسکتا ہے ۔ سی اے میں کیرئیر کے موقع پر توسیعی لکچر دیتے ہوئے گلزار کرشمہ ملک سی اے نے جو حجاب میں رہتے ہوئے سی اے مکمل کیا اور آج اپنی پرکٹس کے ساتھ سی اے طلبہ کی تدریس بھی کررہی ہے ۔ نہایت معلومات فراہم کی ۔ وہ یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ادارہ سیاست اور تپسیا اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ میرٹ ایوارڈس فنکشن کے موقع پر طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہر سال دس لاکھ سی اے کی ضرورت ہے لیکن بہ مشکل ایک لاکھ سی اے نکل رہے ہیں ۔ یہ ایک ایسا کیرئیر ہے جس کا بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے ۔ اس موقع پر ٹائلینٹ ٹسٹ میں کامیاب تین ٹاپرس کو لیاب ٹاپ ، کمپیوٹر سسٹم اور ٹیاب دیا گیا اور دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد کے سینکڑوں ایس ایس سی کامیاب طلبہ کو انعامات دئیے گئے ۔ مسٹر وینکٹ ریڈی زونل ڈائرکٹر اور مسٹر راجو نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے سرپرستوں کو بھی مبارکباد دی ۔ ابتداء میں تبسم سلطانہ سنٹر ہیڈ چارمینار نے خیر مقدم کرتے ہوئے سی اے اور تپسیا اکیڈیمی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مسز عائشہ اکیڈیمک اسکول نے مخاطب کیا ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے ایس ایس سی کے بعد کیرئیر کے مواقع پر اپنی پسند کے کورس کا انتخاب کس طرح پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ مس مبین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT