Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کامیاب طلبہ کے لیے آج اسکالر شپ ٹسٹ

ایس ایس سی کامیاب طلبہ کے لیے آج اسکالر شپ ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کامیاب لڑکے / لڑکیوں کے لیے جنرل نالج اور ذہانت کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مبنی اسکالر شپ ٹسٹ ہفتہ 20 مئی صبح 9 بجے تا 11 بجے تین سنٹرس جیسے صفدریہ اسکول نزد مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم ، سری چندرا کالج متصل پٹرول پمپ چارمینار ، اور نیو ہولی فاطمہ اسکول گیلاکسی برنداون کالونی ٹولی چوکی پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار وقت پر حاضر ہو کر امتحان تحریر کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT