Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کامیاب طلبہ کے لیے میرٹ ایوارڈس

ایس ایس سی کامیاب طلبہ کے لیے میرٹ ایوارڈس

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی اچھے جی پی اے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے میرٹ ایوارڈس دئیے جارہے ہیں ۔ اس کے لیے جو امیدوار اپنے میموز کی زیراکس دفتر سیاست پر داخل کیے ۔ ان کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ ادارہ سیاست ، نالج سوسائٹی ، رائل ریجنسی مینجمنٹ اور دیگر ایجوکیشنل گروپ زائد از ایک ہزار طلباء طالبات کو میرٹ ایوارڈ میرٹ سرٹیفیکٹ ، میڈلس ، ہفتہ 13 مئی صبح دس بجے رائل ریجنسی گارڈن مہدی پٹنم آصف نگر روڈ پر مقرر ہوگا ۔۔

 

سیاست و ایم ڈی ایف سمر کیمپ کا اختتام
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست اور ماینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 14 ویں ، 45 روزہ سمر کیمپ کا 20 مئی کو اختتام عمل میں آرہا ہے ۔ اس سال دونوں شہروں کے علاوہ ورنگل ، کاماریڈی اور ضلع رنگاریڈی کے 50 مراکز میں 1477 طلباء وطالبات اور خواتین مختلف پیشہ وارانہ کورسیس میں تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ قابل تجربہ کار اور با صلاحیت انسٹرکٹرس ، ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، فیشن ڈیزائننگ ، خطاطی ، اسپوکن انگلش ، کمپیوٹر سافٹ ویر ، ہارڈویر ، آٹوکیاڈ کے علاوہ پری ووکیشنل میڈیکل کورسیس میں مسلم نوجوانوں کی بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے ۔ 20 مئی سے قبل تمام سنٹرس پر امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ جناب محمد برکت علی ، جناب محمد اصغر علی ، جناب اے اے کے امین اور جناب محمد فرید الدین نے سنٹرس کے انچارج اور ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امیدواروں کی فہرست 15 مئی سے قبل دفتر ایم ڈی ایف پر جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ صدر کے حوالے کریں ۔۔

 

ٹیچرس اور لکچررس کے لیے
درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : مہاتما جیوتیبا پھولے تلنگانہ بیاک ورڈ کلاسیس ویلفیر ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سوسائٹی نے ٹیچرس اور لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستوں کی طلبی کا اعلان کیا ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 14 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ mjptbcwreis.cog.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT