Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک اور آر جے سی انٹرنس ٹسٹ

ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک اور آر جے سی انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ 21 اپریل کو مقرر ہے اور اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر ہے جو دسویں کے میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری پر ہوتا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کا آر جے سی سیٹ انٹر میڈیٹ ایم پی سی ، بی پی سی گروپ میں داخلے کے لیے 10 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے ۔ یہ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ایس ایس سی ، سی بی ایس ای ، آئی سی ایس ای یا دسویں مماثل کورس کے امیدوار اس کی معلومات رہبری کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ربط کریں ۔۔
ٹی ڈی پی آفس پر اگادی تقریب کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : تلگو دیشم پارٹی کے ہیڈکوارٹر این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر روایتی جوش و خروش کے ساتھ اگادی تقریب کا اہتمام عمل میں آیا ۔ مرکزی وزیر سوجنا چودھری ، صدر تلنگانہ ٹی ڈی پی ایل رمنا ، ٹی اے ریونت ریڈی ٹی ڈی پی قائد چندر شیکھر ریڈی ایم ایل اے اور دیگر پارٹی قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی ۔۔
جامع مسجد عالیہ میں تاریخ اسلام لکچر
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں 9 اپریل بعد نماز عصر تاریخ اسلام لکچر کی نشست منعقد ہوگی ۔ سیرت سیدنا ابوبکر ؓ کے چند روشن پہلو پر ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد مخاطب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT