Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کے قدیم نصاب کے ہزاروں طلبہ امتحان میں شرکت سے محروم

ایس ایس سی کے قدیم نصاب کے ہزاروں طلبہ امتحان میں شرکت سے محروم

امتحان میں پرانے نصاب سے شرکت کا موقع دینے کیلئے جناب زاہد علی خاں سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کے لیے سال حال ناکام امیدواروں کو موقع ختم کردیا گیا اور انہیں اچانک ماہ دسمبر 2015 میں تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے ’ ٹاس امتحان ‘ میں نیا پرچہ لکھنے کی شرط رکھی گئی ۔ ایس ایس سی امتحان کی فیس ایک سو روپئے ہے جب کہ اوپن اسکول کی فیس دیڑھ ہزار روپئے سے 4 ہزار تک حاصل کئے جارہے ہیں ۔ ایس ایس سی ناکام 50 ہزار سے زائد طلبہ امتحانی فیس داخل نہیں کئے اور نہ ہی اس تبدیلی سے واقف ہیں ۔ جس کی وجہ ہزاروں طلبہ ایس ایس سی امتحان میں شرکت سے محروم ہیں ۔ طلباء اور سرپرستوں کا ایک وفد دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرنے پر زور دیا کہ پرانے نصاب کے ایس ایس سی فیل طلبہ کو اسی نصاب سے پھر ایک موقع دیا جائے ۔ اس ضمن میں جو تاریخ دی گئی تھی وہ یکم دسمبر تا 4 دن تک تھی اور اس کی اطلاع بھی صرف اخبارات میں دی گئی ۔ پہلے انہیں سابقہ نصاب اور ایس ایس سی امتحان کے بجاء اوپن اسکول سے امتحان میں شرکت کے لمحہ آخر میں احکامات جاری کئے گئے ۔

 

جس سے طلبہ اور سرپرست لا علم ہیں ان کا حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ تلنگانہ حکومت تلنگانہ ریاست کے طلبہ کے ساتھ انصاف کرے ۔ ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائے ۔ سابق 2014 ء کے نصاب سے اس سال ایس ایس سی کا امتحان رکھا جائے اور جس مضمون میں فیل ہوئے اسی پرچہ میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔ اور اچانک امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ دینے اور گذر جانے سے ہزاروں طلباء و طالبات کو لا علمی کی وجہ سے وہ فیس داخل کرنے سے قاصر رہے اور جو فیس اپنے سابقہ امتحان پرچہ کی اسکول میں داخل کئے وہ بھی مسترد کردی گئی ۔ ہزاروں طلبہ کی اس سنگین مسئلہ کی سماعت کے بعد جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے وزیر تعلیم و ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی اور اندرون ایک ہفتہ اس کے احکامات جاری کرنے اور طلبہ سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا حکومت جی او جاری کرتے ہوئے پرانے نصاب کے مطابق ناکام طلبہ کو اسی پرچہ میں شرکت کی اجازت دے اور فیس کے ادخال کے لیے خصوصی تاریخ کا فوری اعلان کرے ۔ آصفیہ اسکول ، رائل اسکول اور دیگر کئی اسکولس کے طلبہ اس وفد میں شامل تھے ۔ سیاست ہیلپ لائن کے انچارج سید خالد محی الدین ا سد سے 9391160364 اور 7842624867 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT