Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس ایس سی کے 15جون سے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات

ایس ایس سی کے 15جون سے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات

حیدرآباد۔ 11مئی (سیاست نیوز )  ایس ایس سی ناکام امیدواروں کے لئے اڈوانسڈ سپلمینٹری امتحانات کا آغاز 15جون تا 29جون2016کیا جائے گا۔ نتائج کے اعلان کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ جو طلبہ نا کام ہوئے ہیں ان کیلئے اڈوانسڈ سپلمینٹری امتحانات کی فیس کی آخری تاریخ 26 مئی مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ متعلقہ اسکول میں 26مئی سے قبل فیس جمع کروا دیں جبکہ صدر مدرسین کو 27مئی تک چالان جمع کروانے کا وقت فراہم کیا گیا ہے اور چالان کے اعتبار سے کمپیوٹرائزڈ فہرست ڈی ای او کے دفاتر میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30مئی رکھی گئی ہے۔15جون سے شروع ہونے والے اڈوانسڈ سپلمینٹری امتحانات کے اوقات کار صبح 9:30تا12:15رہیں گے۔جو طلبہ حاصل نشانات کی دوبارہ گنتی کروانا چاہتے ہیں انہیں فی پرچہ 500روپئے ادا کرنے ہوں گے اور انہیں شخصی طور پر ڈائریکٹر آف گورنمنٹ امتحانات سے اندرون 12یوم رجوع ہونا پڑے گا۔ اسی طرح جو طلبہ جوابی بیاض کی نقول حاصل کرنے اور از سر نو جانچ کے خواہشمند ہیں انہیں فی پرچہ 1000روپئے بذریعہ چالان ادا کرنے ہوں گے اور صدر مدرس کی دستخط کے ساتھ درخواست متعلقہ ڈی ای او کے دفتر میں شخصی طور پر جمع کروانی ہوگی۔ان درخواستوںکی وصولی کی آخری تاریخ 23مئی مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT