Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / ایس ایس کے ایم ہاسپٹل کولکتہ میں آتشزدگی

ایس ایس کے ایم ہاسپٹل کولکتہ میں آتشزدگی

کولکتہ۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے زیر انتظام ایس ایس کے ایم ہاسپٹل کی عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی لیکن اسے ایک گھنٹے کے اندر بجھادیا گیا۔ عمارت میں موجود تمام 70 مریضوں کا محفوظ طور پر تخلیہ کروادیا گیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہاسپٹل میں آگ بجھانے کی کارروائی کی نگرانی کی۔ انہوں نے ہسپتال پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی کے زخمی ہوجانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تمام مریضوں کو محفوظ طور پر منتقال کردیاگیا ہے۔ آتشزدگی کا آغاز 11 بجے دن چھٹی منزل پر قائم رونالڈ راس بلڈنگ کی لائبریری سے ہوا۔ یہ عمارت جنوبی کولکتہ میں ہاسپٹل کے احاطہ میں واقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT