Friday , May 26 2017
Home / سیاسیات / ایس ایم کرشنا کل بی جے پی میں شامل ہوں گے

ایس ایم کرشنا کل بی جے پی میں شامل ہوں گے

میسور۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پندرہ مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔یدیورپا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر کرشنا پندرہ مارچ کو دہلی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرنے کے لئے کل دہلی جارہے ہیں۔ گذشتہ کچھ ماہ سے کانگریس کی رکنیت سے استعفی دینے والے کرشنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پروگرام پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ملتوی کردیا گیا تھا اب ان کے پارٹی میں شامل ہونے کے تما م راستے کھل گئے ہیں۔خیال رہے کہ مسٹر کرشنا نے گذشتہ ماہ یہ کہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہیں جس طرح سے وزیر خارجہ کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا وہ مناسب نہیں تھا اور انہیں کافی ناگوار گذراتھا۔ا س کے بعد کانگریس کے وزیر اعلی سدارمیا سیمت ریاست کے کانگریسی لیڈر بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT