Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس این یونیورسٹی میں ایم بی اے داخلوں کا اعلان

ایس این یونیورسٹی میں ایم بی اے داخلوں کا اعلان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شیوندر یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2017-18 کے لیے ایم بی اے میں داخلوں کے اعلان کے ساتھ اس برس پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ نیز بیچلر ان مینجمنٹ اسٹیڈیز (بی ایم ایس ) میں بھی داخلوں کا آغاز کردیا گیا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے آئی گلوبل ایم بی اے کا 2016 میں آغاز کیا گیا تھا جو کہ عالمی مارکٹ کی موجودہ ضروریات کی تکمیل کرتا اختراعی اور منفرد کورس ہے اور اس کورس کے لیے نصاب اس یونیورسٹی نے ہارورڈ بزنس اسکول ، دی ہاس اسکول آف بزنس کے اشتراک سے کیا ہے ۔ ایم بی اے میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کو بیچلر ڈگری یا اس سے مماثل ڈگری یافتہ مع 50 فیصد نشانات کی شرائط پوری کرنی ہوگی ۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ snu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT