Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں اتوار کو رشتوں کا دوبدو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں اتوار کو رشتوں کا دوبدو پروگرام

صرف خواتین کیلئے مخصوص، لڑکیوں کو بھی لانے کی اجازت، سرکردہ خواتین کا بھی خطاب ہوگا
حیدرآباد 29 اکٹوبر (دکن نیوز) سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے 48 واں دوبدو ملاقات پروگرام صرف خواتین کے لئے اتوار یکم نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپیرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل ہوئے 47 دوبدو ملاقات پروگرام جو شہر اور اضلاع میں منعقد ہوئے یہ تمام اپنی منفرد حیثیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ جہاں والدین کو بہ آسانی اپنے لڑکے و لڑکیوں کے لئے انتخاب کی آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں اور والدین اس سے بھرپور استفادہ بھی حاصل کررہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ رشتوں کے انتخاب کی سہولت کے لئے دفتر روزنامہ سیاست کے احاطہ میں بھی روزانہ 11 بجے دن تا 5 بجے شام بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ملاحظہ کی سہولت رکھی گئی ہے جہاں روزانہ کئی والدین مستفید ہورہے ہیں۔ والدین کی سہولت کے شہر میں صرف اور صرف خواتین کے لئے رشتوں کے انتخاب کا ایک نادر موقع ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں رکھا گیا ہے جس میں خواتین و سرپرستوں کو اس بات کی سہولت حاصل ہوتی کہ وہ اپنی لڑکی کو اس پروگرام میں ساتھ لاسکیں۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف جو پروگرام میں موجود رہیں گے اور اس پروگرام کے اختتام تک والدین اور سرپرستوں و ایم ڈی ایف کے خاتون ارکان و والینٹرس کو ہدایات دیں گے۔ شہر میں پہلی مرتبہ خواتین دوبدو پروگرام کی صدارت محترمہ خورشید فرزانہ معاون ناظمہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ و اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر بی آئی او کریں گی۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ جیسے ہی خواتین کے لئے دوبدو ملاقات پروگرام کی اطلاع عام ہوئی کئی فونس والدین کے موصول ہورہے ہیں اور لڑکوں و لڑکیوں کی مائیں و بہنیں اور خاتون سرپرست کی طرف سے اس پروگرام کا خیرمقدم کیا جارہا ہے اور اُنھوں نے بتایا کہ سیاست اور ایم ڈی ایف نے صرف اور صرف خواتین کے دوبدو ملاقات پروگرام رکھ کر ایک بہترین فیصلہ کیا ہے ۔  اس پروگرام میں مرد حضرات کو داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ اس خصوص میں ایک میٹنگ 30 اکٹوبر جمعہ 4 بجے شام دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقد ہوگی جس میں فورم کے ارکان خواتین، کونسلرس اور والینٹرس کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی اور اس پروگرام کی کامیابی اور خصوصی انتظامات کے لئے تجاویز و مشورے قبول کئے جائیں گے۔ دوبدو پروگرام میں رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے ماؤں و بہنوں اور سرپرستوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور دو عدد فوٹوز ساتھ ضرور لائیں۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT