Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں کل رشتوں کا دوبدو پروگرام

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں کل رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست وایم ڈی ایف کا اعلان ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( دکن نیوز ) : عید الاضحی کے پیش نظر مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلے میں ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے والدین و سرپرستوں کے لیے 47 واں دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برسر موقعہ من پسند اور موزوں رشتوں کے انتخاب کے لیے یہ پروگرم اتوار 13 ستمبر صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جس میں مختلف قابلیت رکھنے والے لڑکوں و لڑکیوں کے سینکڑوں پیامات ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے مسلم والدین کا اصرار تھا کہ عید کے موقع پر بیرونی ملکوں سے اکثر لڑکوں کی آمد کا سلسلہ رہتا ہے اور ایسے موقع پر دوبدو پروگرام کے ذریعہ کئی رشتے طئے ہونے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں ۔ چنانچہ والدین کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اہم و خصوصی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، فارمیسی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، اور دیگر قابلیت رکھنے والے لڑکوں و لڑکیوں کے پیامات شامل کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے بے شمار رشتے بھی خصوصی کاونٹر پر دستیاب رہیں گے ۔ صدر ایم ڈی ایف عابد صدیقی نے بتایا کہ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی کے باب الداخلہ پر لڑکوں و لڑکیوں کے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس بنائے جارہے ہیں ۔ جہاں مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی ۔ رجسٹریشن کاونٹر پر کارڈس اور ربن دئیے جائیں گے ۔ لڑکوں کے والدین و سرپرست پیلے ربن لگائے رہیں گے ۔ لڑکوں کے والدین کے لیے سبز ربن فراہم کی جائے گی تاکہ ایک دوسرے کا تعارف کرانے اور باہمی مشاورت میں سہولت پیدا ہوسکے ۔ جو والدین پہلے ہی سے رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں از سر نو رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم انہیں رجسٹریشن کارڈ اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے 10 کاونٹرس بنائے جارہے ہیں جہاں کونسلرس اور والینٹرس کو متعین کیا جائے گا جو والدین کے لیے نہ صرف پیامات کی نشاندہی کریں گے بلکہ رشتوں کے انتخاب میں ان کی رہبری و رہنمائی کریں گے ۔ 47 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی میں جناب اسمعیل خاں صدر نشین الیکٹرسٹی ریگولیٹری بورڈ حکومت تلنگانہ کے علاوہ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز و کانگریسی لیڈر ہوں گے ۔ اس کے علاوہ علماء کرام اور سماجی قائدین کی شرکت متوقع ہے ۔ محمد تاج الدین ، ایم اے قدیر ، اقبال احمد خاں ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، محمد شاہد حسین ، محمد برکت علی ، محمد سرور ، محمد فرید الدین ، ڈاکٹر دردانہ ، عابدہ بیگم ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، ایم اے واحد ، محمد احمد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، کوثر جہاں ، خدیجہ سلطانہ ، زاہد فاروقی ، اے اے کے امین ، سید ناظم الدین ، عبدالصمد خاں اور دیگر نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی اور اہم ترین پروگرام میں شرکت کر کے اپنے لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT