Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس اے ایمپریئل گارڈن ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

ایس اے ایمپریئل گارڈن ٹولی چوکی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے، سیاست و ایم ڈی ایف کے خصوصی انتظامات
حیدرآباد ۔ 20 فبروری (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے 21 فبروری اتوار کو 10 بجے دن تا 4 بجے شام 56 واں دوبدو ملاقات پروگرام ایس اے ایمپرئیل گارڈن، ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ دوبدو ملاقات سے قبل شعور بیداری جلسہ منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وینکٹیشور راؤ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون، جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کا تعارف اور خیرمقدم پیش کریں گے۔ ادارہ سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے اب تک شہر اور اضلاع میں 55 پروگرام منعقد ہوچکے ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فورم کے نزدیک صرف رشتوں کو طئے کرنا ہی نہیں ہے بلکہ شہر کی ذی اثر شخصیات اور علمائے کرام کی زبانی ان کی تذکیر کی جاتی ہے، جس کیلئے ان تمام پروگرام میں جناب زاہد علی خان کے خطابات سے بہت سے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے ایک طرف لین دین کیلئے اور جہیز کی مانگ، کھانے پر بے دریغ طور پر خرچ کرنے پر روک لگوائی۔ اس کا اثر شہر ہی نہیں اضلاع میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ پروگرام کے دوران 10 بجے دن سے نئے رجسٹریشن کا باضابطہ طور پر آغاز ہوگا۔ اس لئے لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اپنے ساتھ 2 عدد سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاز کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں۔ یہ رجسٹریشن 2 بجے دن تک جاری رہے گا اور جو والدین دفتر روزنامہ سیاست میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں دوبارہ کروانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے ساتھ کارڈ اور فوٹوز و بائیو ڈاٹاس ضرور رکھیں۔ لڑکوں کے والدین کیلئے رجسٹریشن کاونٹر پر پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کیلئے سبز ربن دیئے جائیں گے جسے لگانا ضروری ہوگا تاکہ باہمی مشاورت میں مدد مل سکے۔ ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں باہمی تبادلہ خیال اور مشاورت کیلئے خصوصی سیکشن قائم کیا جارہا ہے جہاں والدین لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس دیکھ لینے کے بعد تبادلہ خیال کرسکتے ہیں جو والدین دفتر روزنامہ سیاست میں دوبہ دو پروگرام میں رجسٹریشن کروائے ہوں اور ان کے لڑکے اور لڑکی کی شادی طئے ہوچکی ہو انہیں چاہئے کہ وہ راست دفتر ایم ڈی ایف پہنچ کر یا فون پر اپنے رجسٹریشن نمبر کے ذریعہ اطلاع دیں تو ان کا بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کو نکال دیا جائے گا۔ والدین سے اپیل کی گئی ہیکہ اس پروگرام میں بہ پابندی وقت شرکت کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9394801526 پر ایم اے قدیر سے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT