Friday , March 31 2017
Home / ہندوستان / ایس بی آئی اکاؤنٹ میں کم از کم رقم 5,000روپئے

ایس بی آئی اکاؤنٹ میں کم از کم رقم 5,000روپئے

31 کروڑ عوام بشمول وظیفہ یابان اور طلبہ متاثر ہوں گے
نئی دہلی ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سیونگ اکاؤنٹ پر کم از کم رقم رکھنے کی حد میں کئی گنا اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے ملک کے تقریباً 31 کروڑ عوام پر اثر پڑے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ میٹرو شہروں میں اکاؤنٹ میں کم از کم رکھی جانے والی رقم 5,000/- روپئے کردی جائے گی ۔ اس کا اثر ڈپازیٹرس بشمول وظیفہ یابوں اور طلبہ پر بھی پڑیگا ۔ اس وقت اسٹیٹ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ پر کم سے کم رکھی جانے والی رقم بغیر چیک بک کے 500/- روپئے اور چیک بک سہولت کے ساتھ 1,000/- روپئے ہے ۔ ایس بی آئی نے یکم اپریل سے کم از کم رقم برقرار نہ رہنے کی صورت میں جرمانوں میں بھی اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT