Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس بی آئی کے مختلف برانچس کے لیے کلریکل کیڈر کا انتخاب

ایس بی آئی کے مختلف برانچس کے لیے کلریکل کیڈر کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب جنرل منیجر ( سی آر پی ڈی ) کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف انڈیا ( SBI ) کے مختلف برانچوں میں کلریکل کیڈر کے جونیر اسوسی ایٹ ( کسٹمر سپورٹ اینڈ سیلس ) اور جونیر اگریکلچرل اسوسی ایٹ کی 17140 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جائیدادوں میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی علحدہ علحدہ جائیدادیں مختص ہیں ۔ جونیر اسوسی ایٹ ( کسٹمر سپورٹ اینڈ سیلس ) کے عہدہ کے لیے تعلیمی قابلیت کی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو جب کہ جونیر اگریکلچرل اسوسی ایٹ پوسٹ کے لیے کسی مسلمہ یونیورسٹی سے اگریکلچر کے شعبہ میں ڈگری کامیاب ہو ۔ امیدوار کو چاہئے کہ انگریزی لکھنا اور بات کرنے کے علاوہ ریاستی زبان میں لکھنا ، پڑھنا اور بات کرنا ہوگا ۔ یکم اپریل 2016 تک امیدوار کی عمر 20 سال مکمل اور 28 سال کے اندر ہو ۔ درخواست اور انٹیمیشن چارجس جنرل / او بی سی کے لیے 600 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین کے لیے صرف انٹیمیشن چارجس 100 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ sbi.co.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT