Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس سی ایس ٹی ارکان انتظامی عہدوں پر برقرار رہیں گے

ایس سی ایس ٹی ارکان انتظامی عہدوں پر برقرار رہیں گے

کسی بھی رکن کا استعفی موصول نہیں ہوا ۔ حیدرآباد یونیورسٹی کا ادعا
حیدرآباد 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) ان اطلاعات کے دوران کہ حیدرآباد یونیورسٹی ایس سی / ایس ٹی ٹیچرس فورم کے ارکان نے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر اپا راؤ کے ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لینے پر بطور احتجاج انتظامی عہدوں سے استعفے پیش کردئے ہیں یونیورسٹی نے آج ادعا کیا کہ ان میں بیشتر ٹیچرس نے اپنے عہدوں پر برقراری کی توثیق کی ہے ۔ یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کے آفس کو 7 مارچ کو ایس سی / ایس ٹی ٹیچرس فورم کے کنوینر سے ایک ای میل موصول ہوا تھا جس میں اس کے ارکان کے اس فیصلے سے واقف کروایا گیا تھا کہ وہ انتظامی عہدوں پر برقرار رہنا ہیں چاہتے ۔ تاہم وائس چانسلر نے کنوینر سے دوسرے دن ای میل میں خواہش کی کہ وہ فورم کے ارکان کو عہدوں پر برقرار رہنے کی تلقین کریں۔ کہا گیا ہے کہ اگر ایس سی / ایس ٹی فورم کا کوئی فرد انتظامی عہدہ پر برقراری کی وائس چانسلر کی درخواست کو قبول کرنے تیار نہیں ہے تو اسے انفرادی طور پر استعفی پیش کردینا چاہئے ۔ اس میں وجوہات بھی بتائی جانی چاہئے ۔ اس کے بعد یونیورسٹی اس پر غور کریگی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک یونیورسٹی یا وائس چانسلر کے دفتر کو ایس سی / ایس ٹی ٹیچرس فورم کے کنوینر یا انفرادی طور پر دوسرے اساتذہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT