Tuesday , May 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس سی کارپوریشن لون کیلئے درخواستیں مطلوب

ایس سی کارپوریشن لون کیلئے درخواستیں مطلوب

سرپور ٹاؤن۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایم پی ڈی او مظفر قادری کی اطلاع کے بموجب منڈل کے ایس سی بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت کی جانب سے منڈل سطح پر 24 یونٹ کی منظوری عمل میں آئی۔ جس کیلئے بیروزگار ایس سی نوجوانوں کو لون حاصل کرنے کیلئے آمدنی سرٹیفکیٹ ، رہائشی صداقتنامہ اور بی پی ایل کا ہونا ضروری ہے۔ ایس سی کارپوریشن کے لون کیلئے درخواستیں ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن میں آفس کے اوقات میں داخل کئے جاسکتے ہیں۔ تفصیلی جانکاری کیلئے ایم پی ڈی او آفس سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

سرپور ٹاؤن میں بینک اکاؤنٹ میلہ کا انعقاد
سرپور ٹاؤن۔ /22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پورٹاؤن ایم پی ڈی او آفس میں 21مارچ کو بینک اکاؤنٹ میلہ منعقد کیا گیا۔ 18سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کیلئے حکومت کی جانب سے ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن میں صبح 11بجے تا شام 5 بجے تک اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ، تلنگانہ بینک اور سوسائٹی بینک کے عہدیداروں اور ایم پی ڈی او کی نگرانی میں منڈل کے 11گرام پنچایتوں کے حدود میں موجود عوام اور بینک میں اکاؤنٹ نہ رہنے والوں کیلئے اکاؤنٹ میلہ کے ذریعہ 684 لوگوں کو مختلف بینکوں کے اکاؤنٹ ( کھاتے ) کھلوائے گئے تاکہ آنے والے دنوں میں بینکوں کی سہولتوں سے استفادہ کرسکیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT