Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایس پی ایف کے سب انسپکٹرس اور فائر آفیسرس امتحانات کے نتائج

ایس پی ایف کے سب انسپکٹرس اور فائر آفیسرس امتحانات کے نتائج

509 کے بشمول 76 خواتین کا بھی انتخاب، اعتراضات کی وصولی
حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ پولیس کے شعبہ جات سیول، آرمڈ ریزرو، اسپیشل آرمڈ ریزرو، سی پی ایل، تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس، اسپیشل پولیس فورس (ایس پی ایف) سب انسپکٹر آف پولیس کے علاوہ اسٹیشن فائیر آفیسر جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے ایک عرصہ قبل منعقدہ امتحان کے نتائج کا صدرنشین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ پورنا چندر راؤ نے اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ قطعی ٹسٹ میں جملہ 32,682 امیدوار شریک ہوئے تھے جن کے منجملہ 509 امیدوار اہل قرار دیئے گئے تھے جن میں 208 سیول سب انسپکٹران پولیس منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں مذکورہ مختلف شعبہ جات کیلئے جملہ 76 خاتون امیدوار بھی منتخب ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ مکمل تفصیلات کے حصول کے لئے امیدوار ویب سائیٹ www.tslprb.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ پورنا چندر راؤ نے بتایا کہ اس مرتبہ نتائج کے تعلق سے امیدواروں کو کسی قسم کے اعتراضات رہنے کے علاوہ سوال کرنے سہولت بورڈ عہدیداروں نے فراہم کی ہے اور ویب سائیٹ کے چیلنج آپشن کو (کلک Click) کرکے اعتراضات پیش کئے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ او سی، بی سی امیدوار 5 ہزار روپئے، ایس سی ایس ٹی امیدوار 2 ہزار روپئے آن لائن طریقہ سے ادا کرکے جاریہ ماہ 7 ستمبر تا 10 ستمبر نصف شب تک فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اگر اعتراضات صحیح ثابت ہونے کی صورت میں امیدواروں کی جانب سے حاصل کردہ ’’چیلنج آپشن فیس‘‘ کی رقم واپس کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT