Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ایس پی رکن اسمبلی معطل، چار قائدین برطرف

ایس پی رکن اسمبلی معطل، چار قائدین برطرف

لکھنؤ ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج رکن اسمبلی اچی ویرا کو معطل اور ان کے شوہر و دیگر تین کو پنچایت انتخابات میں مخالف پارٹی سرگرمیوں کی بناء برطرف کردیا۔ اچی ویرا حلقہ اسمبلی بجنور کی رکن اسمبلی ہیں، انہیں پارٹی سے معطل کردیا گیا۔ ان کے شوہر ادین ویرا، سابق رکن پارلیمنٹ یشویر سنگھ اور پارٹی لیڈرس جمیل انصاری اور خلیل الرحمن کو پارٹی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے بتایا کہ یہ تمام قائدین ضلع پنچایت انتخابات میں مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔ اس سے پہلے پارٹی نے دو قائدین سنیل یادو عرف سجن اور آنند بھادریا کو برطرف کیا ہے جو چیف منسٹر اکھیلیش یادو کے قریبی رفیق بتائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT