Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / ایس پی ممبئی بلدیہ میں 115 امیدوار نامزد کریگی

ایس پی ممبئی بلدیہ میں 115 امیدوار نامزد کریگی

ممبئی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کی جانب سے ممبئی میونسپل انتخابات میں 114 امیدواروں کو مقابلہ کیلئے اتارا جائیگا جو آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے ہیں۔ ممبئی بلدیہ میں سماجوادی پارٹی کے فی الحال 9 کارپوریٹرس ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ مہاراشٹرا سماجوادی پارٹی سربراہ ابو عاصم اعظمی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی مجوزہ ممبئی بلدی انتخابات میں 115 امیدوار نامزد کریگی ۔ کہا گیا ہے کہ ابو عاصم اعظمی نے پارٹی کے ارکان اور سینئر قائدین سے مشورہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے خود کو ممبئی بلدی انتخابات کیلئے تیار کرنا شروع کردیا ہے اور وہ کسی بھی پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں کریگی ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے سینئر قائدین نے 115 بلدی وارڈز سے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ جن حلقوں میں شمالی ہند کے باشندوں کی اکثریت ہے ان حلقوں میں سماجوادی پارٹی اپنے امیدوار کھڑا کریگی ۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابو عاصم اعظمی نے یہ تاثر بھی دیا ہے کہ پارٹی کے جو 9 کارپوریٹرس برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں پہلے سے موجود ہیں انہوں نے اپنی معیاد میں بہترین نمائندگی کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT