Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایس پی ونپرتی کے ہاتھوں ’’ پولیس ایپ ‘‘ کی رسم اجرائی

ایس پی ونپرتی کے ہاتھوں ’’ پولیس ایپ ‘‘ کی رسم اجرائی

ونپرتی ۔ 15 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی ایس پی روہنی پریہ درشنی نے آج اپنے چیمبر میں پولیس آپ کی اجرائی کی ۔ یہ ’’ ایپ‘‘ ہیڈ کانسٹبل شیخ محمد باشاہ کے فرزند شیخ محمد ربانی نے تیار کیا ۔ شیخ ربانی آئی ٹی ٹی سکنڈ ایئر ، مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ایس پی روہنی پریہ درشنی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ میں ونپرتی ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے فون نمبرات اور انفارمیشن کے ساتھ ، ڈائیل 100 ، شٹی ٹیم فیر کے علاوہ دیہاتوں اور ونپرتی کے تمام وارڈوں کے نگران پولیس عہدیدار کے انفارمیشن کے ساتھ ان کے فون نمبرات درج ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں ٹریفک کے قواعد ، فیملی کونسلنگ ، سپنر نمبر ، چوروں کے احتیاط رہنے کی عملی مشق اور انفارمیشن موجود ہیں ۔ یہ ایپ فی الوقت ونپرتی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے تفصیلات درج کیا گیا ہے ۔ دو ہفتوں کے بعد اس میں مزید توسیع کی جائے گی اور یہ ایپ پندرہ یوم کے بعد گوکل پلے اسٹور میںاپ لوڈ کیا جائے گا ۔ اس ایپ کی خصوصیات میں یہ بھی ہے کہ یہ ایپ بغیر انٹرنیٹ کے کام کرے گا ۔ اس موقع پر ایس پی روہنی پریہ درشنی کے محمد ربانی اور ان کے والد شیخ محمد باشاہ کو مبارکباد دی ۔ اور ان کے اس عظیم کارنامہ کی ستائش کی ۔ اس موقع پر شیخ ربانی نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد شیخ محمد باشاہ پولیس محکمہ میں خدمات انجام دے رہیں ۔ مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ اس محکمہ کے عہدیداروں اور عوام کی سہولت کیلئے ایپ تیار کروں اس کیلئے مجھے وقت درکار ہو ۔ اور الحمد اللہ ایپ کو منظر عام پر لایا گیا ہے اور اس ایپ میں آئندہ مزید معلومات کے اضافہ کے مزید انفارمیشن آپ لوڈ کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر پی آر او راجو گوڑ ، شیخ محمد باشاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT