Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / ایس پی کو ووٹ دینے سے بی جے پی کو تقویت: مایاوتی

ایس پی کو ووٹ دینے سے بی جے پی کو تقویت: مایاوتی

لکھنؤ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی ایس پی مایاوتی نے آج اترپردیش کے مسلمانوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے مفادات سماج وادی پارٹی کے ساتھ محفوظ نہیں ہے جوکہ ایک خاندانی جماعت ہے اور اس جماعت کو ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مضبوط کرنا ہے۔ مایاوتی نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ ’سرو سماج‘ بشمول مسلمانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ان کے مفادات سماج وادی پارٹی میں محفوظ نہیں ہے۔ جوکہ دو گروپوں میں منقسم ہوگئی ہے۔ اس جماعت کے حق میں ووٹ دینے کا مطلب بی جے پی کو مستحکم بنانا اور انتخابات میں کامیابی کے لئے مدد کرنا ہوگا۔ بہوجن سماج پارٹی سربراہ ایسے وقت مسلمانوں تک رسائی کی کوشش میں ہے جبکہ چیف منسٹر اکھلیش یادو اور ان کے چچا شیوپال یادو کے درمیان اختلافات منظر عام پر آئے ہیں اور مسلمانوں کو خبردار کیاکہ حکمراں جماعت سے ترک تعلق کرلیں۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایاوتی نے الزام عائد کیاکہ جب سے وہ اقتدار میں آئی ہے غنڈہ، مافیا، بدعنوان اور فرقہ پرست عناصر مسلط ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT