Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / ایس پی کو کمزور بنانے کے خلاف شیوپال کا انتباہ

ایس پی کو کمزور بنانے کے خلاف شیوپال کا انتباہ

’’جن پر میں نے بھروسہ کیا انہوں نے میرے اور نیتاجی کے درمیان اختلاف پیدا کیا‘‘ :اکھیلیش
ایٹاوہ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے اپنی پارٹی کے طاقتور گڑھ سمجھے جانے والے علاقہ ایٹاوہ میںاپنے چچا شیوپال یادو کو وارننگ دیتے ہوئے رائے دہندوں سے کہا کہ وہ (اکھیلیش) ہی اصل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی قیادت کررہے ہیں اور اس پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو خبردار رہنا چاہئے۔ اکھیلیش نے نمائش میدان پر کل شب اپنے پہلے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جن پر میں نے بھروسہ کیا تھا انہوں نے میرے اور نیتاجی (ملائم سنگھ) کے درمیان اختلافات پیدا کردیا۔ وہ مجھ سے میری سیکل (ایس پی کا انتخابی نشان) چھین لینا چاہتے ہیں‘‘۔ اکھیلیش ان ریمارکس کے ذریعہ اپنے چچا شیوپال کا حوالہ دے رہے تھے جو پڑوسی حلقہ جسونت نگر سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اکھیلیش نے کہا کہ ’’یہی وہ لوگ ہیں جو نئی پارٹی بنانا چاہتے تھے۔ یہاں پر ہونے والے انتخابات ریاست کے دیگر حلقوں میں ہونے والی انتخابی لڑائی سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہاں مجھے شکست دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ ایٹاوہ کے عوام ایسی سازشوں کے شکار نہ بنیں‘‘۔ تاہم شیوپال نے آج کہا  کہ انہیں ملائم سنگھ یادو کا آشیرواد حاصل ہے۔ انہوں نے اکھیلیش کے ریمارکس پر تبصرہ سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT