Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ایس پی کے معطل رکن اسمبلی کے خلاف اغوا کا مقدمہ

ایس پی کے معطل رکن اسمبلی کے خلاف اغوا کا مقدمہ

بدایوں،8اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے بدایوں صدر علاقے میں سماجوادی پارٹی(ایس پی)سے معطل رکن اسمبلی عابد رضا اوران کے نمائندے اظہر صدیقی کے خلاف پولیس نے اغوا اور رنگ داری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ بناور علاقے کے قطب پور تھرا گاؤں کے رہنے والے کسان نہال الدین کے بیٹے فخرالدین نے پولیس کودی تحریر میں الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے پپو کو ایک جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا۔بیٹے کو بچانے کے لئے اس نے رکن اسمبلی کے گھر جاکر مدد مانگی۔اس پر عابد رضا اور اظہر نے اس سے 25لاکھ روپے کا مطالبہ یہ کہہ کرکیاکہ پارٹی فنڈ میں جمع کرانے ہوں گے ،جس کے بعد وہ اس کے بیٹے کا نام مقدمے سے نکلوادیں گے ۔متاثرہ کسان کا الزام ہے کہ عابد رضا اور اظہر نے اس کے بیٹے پپو کو کمرے میں بند کردیا اور کہا کہ 25 لاکھ روپے لے کر آؤ،ورنہ بیٹے کو جان سے مار دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT