Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد کا امکان نہیں : اکھلیش

ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد کا امکان نہیں : اکھلیش

نئی دہلی ۔16 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش میں اتحاد کی تشکیل بشمول کٹر حریف بی ایس پی کو شامل کرنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کریں گے۔ چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج یہ بات کہی ، جبکہ ایک دن قبل انھوں نے بہار کی طرز پر محاذ کا امکان ظاہر کیا تھا ۔ اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ نیتاجی (ملائم سنگھ یادو ) اتحاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔ وہ (اکھلیش ) کوئی بھی فیصلہ کس طرح کرسکتے ہیں؟ تاہم ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحادکا امکان مسترد کردیا ہے ۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ بہار میں جس طرح کٹر حریف آر جے ڈی اور جنتادل (یو) نے اتحاد کیا اُسی طرح اُترپردیش میں بی ایس پی اور ایس پی کے مابین اتحاد ممکن ہے ؟ انھوں نے کہاکہ ایس پی اور بی ایس پی کے مابین روابط آر جے ڈی اور جنتادل(یو) سے مختلف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT