Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایس ڈی روڈ پر سرقہ کی واردات

ایس ڈی روڈ پر سرقہ کی واردات

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ایس ڈی روڈ پر سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں سارقوں نے اپنی شناخت کو چھانے سی سی ٹی وی کیمروں کو پردے سے ڈھانگ کر سرقہ انجام دیا ۔ مہانکالی پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی روڈ پر واقع اپیکس آئی فون کا سرویسنگ سنٹر واقع ہے ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے سرقہ کرتے ہوئے 26 لاکھ مالیتی 40 سیل فون کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل 7 افراد اس سرقہ میں شامل تھے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے 2 افراد نے کیمروں کے آگے پردہ ڈھنگ دیا ۔ جبکہ 5 افراد نے سرقہ کرلیا ۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈی سی پی نارتھ زون سومتی نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ بہت جلد سارق گرفتار کرلئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT