Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایس یو سی سی کی کامیابی حمید اور اطہر کا اہم رول

ایس یو سی سی کی کامیابی حمید اور اطہر کا اہم رول

حیدرآباد ، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) محمد حمید اور اطہر علی کے مظاہروں کے بل بوتے پر ایس یو سی سی نے ایچ سی اے کے زیراہتمام A5 ڈیویژن کے میچ میں ریڈ ہلز کو شکست دے دی۔ اتوار کو ریڈ ہلز پر میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 پر آل آؤٹ ہوئی۔ حمید نے 5/27 کی فیصلہ کن بولنگ کی۔ جوابی اننگز میں ایس یو سی سی نے 130/8 پر جیت درج کرائی۔ اطہر نے چھٹے نمبر پر 72* رنز بنائے۔

 

محمد الیاس چارمینار اسپورٹس اکیڈیمی
محبوب نگر کے جنرل سکریٹری منتخب
حیدرآباد ، 2 سپٹمبر (راست) آل انڈیا چارمینار اسپورٹس اکیڈیمی نے گزشتہ جمعہ کو محمد الیاس فرزند محمد عبدالرزاق الیاس کو ضلع محبوب نگر کا جنرل سکریٹری مقرر کیا۔ محبوب نگر کے متوطن الیاس ایم اے اب محبوب نگر میں تمام اسپورٹس اور گیمز میٹس کی نگرانی کریں گے۔ 9440250615 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT