Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / ایس یو-30 جیٹ طیارہ کا ملبہ دستیاب

ایس یو-30 جیٹ طیارہ کا ملبہ دستیاب

تیز پور ۔ /26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارہایس یو-30 کا ملبہ دستیاب ہوگیا ہے لیکن ارکان عملہ لاپتہ ہیں ۔ اس طیارہ سے منگل کے دن ریڈیو اور راڈار رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور طیارہ کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا ۔ لاپتہ پائیلٹس کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم بدترین خبروں کا خوف ظاہر کیا گیا ہے ۔ فضائیہ  کے عہدیداروں کے نے کہا کہ فضائی معائینہ کے دوران ملبہ دیکھا گیا ۔ زمینی ٹیموں کے مقام حادثہ پر پہونچنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی ۔ تیزپور کی IV کور کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل سومبت گھوش نے آج اس کی اطلاع دی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT