Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشا پی سی اے کی پہلی خاتون رکن بن گئیں

ایشا پی سی اے کی پہلی خاتون رکن بن گئیں

لندن ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کی سابق فاسٹ بولر ایشا گوہا پروفیشنل کرکٹرز اسوسی ایشن (پی سے اے) کے بورڈ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ انہیں پی سی اے کے بورڈ میں شامل کیا گیا۔ 31 سالہ سابق بولر ایشا پروفیشنل کرکٹرز یونین کی نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں گی۔

جوہانا کونٹا کی میڈرڈ ٹورنمنٹ میں شرکت
میڈرڈ ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوہانا کونٹا میڈرڈ میں ہونے والے ٹائی بریک ٹینس ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ اس سلسلے کا پہلا ایونٹ چار مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ میں روس کی ماریا شاراپوا سمیت سات کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہونے والے ایونٹ میں سنگلز میں مقابلے ہوں گے جو ٹائی بریکر پر دس نشانات تک جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT