Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشز تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ایڈ یلیڈ میں ہوگا

ایشز تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ایڈ یلیڈ میں ہوگا

ایڈیلیڈ۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 18-2017 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلیا میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں اوول میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو2 دسمبر کو شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین کے میدان گابا میں ہوگا۔آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ اوول وہ میدان ہے جہاں نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا گیا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم فاتح رہی تھی۔آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جارہا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ ایڈیلیڈ کے مداح رات کے اوقات میں ٹسٹ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے سال میچ کے دوران میدان میں تل دھرنے کو جگہ نہ ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کو ایشز کرکٹ کے لئے ضروری نہیں مانتے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک دونوں نے رواں سال کے اوائل میں یہ تجویز دی تھی کہ ایشز سیریز کو روایتی سرخ گیند سے کھیلا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT