Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشز سیریز میں شکست پر آسڑیلیائی میڈیا کی بہانے بازی!

ایشز سیریز میں شکست پر آسڑیلیائی میڈیا کی بہانے بازی!

ملبورن ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے ہاتھوں ایشز سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیائی میڈیا انوکھا بہانے تراشنے لگا، پہلے کپتان مائیکل کلارک کی توہم پرستی کو شکست کی وجہ قرار دیا گیا تو اب کھلاڑیوں کی بیگمات اور گرل فرینڈز اس ناکامی کی وجہ قرار دی جا رہی ہیں۔ گرل فرینڈز اور بیگمات کھلاڑیوں کی کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ چند کھلاڑیوں کی پارٹنرز کی آپس میں لڑائی ہوئی، اس سے کھلاڑیوں کے آپس کے تعلقات بھی اچھے نہیں رہے۔ شادی شدہ کھلاڑیوں کے بچے، ان کی بیماریاں، شور شرابا بھی کرکٹرز کی توجہ ہٹانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سڈنی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ 2 سینئر کھلاڑیوں کی بیگمات میں دیرینہ جھگڑے سے ٹیم کی توجہ منتشر ہوئی۔ کپتان کلارک اسی وجہ سے ساتھی کھلاڑیوں سے دور ہی رہے، وہ بہت کم ہی اپنی بیگم کے ہمراہ دیگر کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کے ساتھ بیٹھتے۔ وہ اپنی اہلیہ کیلی کے ہمراہ الگ گاڑی میں سفر کرتے ہیں، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر کیلی جلد ہی پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اس ٹور میں کئی کھلاڑیوں کے بچے بھی شریک رہے، ان کے شوروغل سے بھی توجہ کھیل پر مرکوز کر پانا مشکل رہا۔ اسی طرح بیٹی کی بیماری کے باعث دوسرے ٹسٹ سے دستبردار ہونے والے بریڈ ہیڈن کو باقی میچز سے ڈراپ کرنے پر بھی کچھ کھلاڑی ٹیم مینجمنٹ سے خوش نہیں۔

TOPPOPULARRECENT