Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / ایشلی ٹیلیز ہندوستان کیلئے امریکہ کے نئے سفیر؟

ایشلی ٹیلیز ہندوستان کیلئے امریکہ کے نئے سفیر؟

واشنگٹن ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں پیدا ہوئے ایشلی ٹیلیز جو وائیٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار اور ہندوستانی امور کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں، کو نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کیلئے امریکہ کا نیا سفیر مقرر کرسکتے ہیں۔ اس وقت ٹرمپ خود اپنی ایشیا پالیسی کی نوک پلک سنوارنے میں مصروف ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس وقت ٹرمپ ایشیاء پر زائد توجہ مرکوز کررہے ہیں جبکہ دیگر علاقوں پر اتنی تیزی سے کام نہیں ہورہا ہے۔ دوسری طرف ٹرانزیشن ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ 55 سالہ ٹیلیز کو ہندوستان کیلئے امریکہ کا آئندہ سفیر مقرر کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل کرچکے ہیں جس کے بعد موجودہ سفیر رچرڈ ورما سبکدوش ہوجائیں گے جن کی تقرری سبکدوش ہونے والے صدر بارک اوباما نے 2015ء میں کی تھی۔ اپنی میعاد کی تکمیل کے بعد رچرڈ ورما بھی 20 جنوری کو ہندوستان واپس آجائیں گے۔ ایشلی ٹیلیز فی الحال کارنیگی انڈومنٹ برائے بین الاقوامی امن کے ایک سینئر فیلو ہیں جو واشنگٹن کا ایک تھنک ٹینک ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT