Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ایشوریا رائے کی خودکشی کی افواہ

ایشوریا رائے کی خودکشی کی افواہ

ممبئی ۔ /4 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے بچن کی خودکشی کی افواہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کل اس افواہ کو سوشیل میڈیا پر پھیلایا گیا تھا ۔ ایک بڑے ٹی وی چیانل نے اس خبر کی نشریات کو سب سے آگے لے جانے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ سابق ملکہ حسن 43 سالہ ایشوریا رائے نے نیند کی زائد گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس اداکارہ نے یہ خودکشی ان کے اور سسرال والوں کے درمیان پیدا شدہ تنازعات کے باعث کی ہے ۔ خاصکر ایک میگزین کیلئے رنبیر کپور کے ساتھ گرما گرم تصویر لینے پر جھگڑا شروع ہوا تھا ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے بچن خاندان نے ان کی خودکشی کی کوشش کو چھپانے کی کوشش کی اور اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹروں کو طلب کیا تاکہ یہ معاملہ گھر سے باہر نہ جاسکے ۔ ایشوریا کا علاج کرنے والے فزیشین کے حوالے سے کہا گیا کہ جب ایشوریا رائے کو ہوش میں لایا گیا تو اس نے سب سے پہلے یہ کہا کہ مجھے مرجانے دیجئے ۔ ایسی اجیرن کی زندگی جینے سے مرجانا بہتر ہے ۔ اس بارے میں اب تک ایشوریا رائے نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT