Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ایشوریہ رائے بچن نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے حامی بھردی

ایشوریہ رائے بچن نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے حامی بھردی

ممبئی:فلم ائے دل ہے مشکل میں اپنے شاندار کام کے بعد اب ایشوریہ رائے بچن کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی جارہی ہے۔آپ کو یہ جانکاری حیرانی ہوگی کی بریک آپ کے بعد پہلی مرتبہ سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریہ اور سلمان خان سے ان کی فلم ’پدماوتی ‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔

تعجب کی بات تو یہ ہے کہ سابق مس ورلڈ نے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھردی ہے! جی ہاں یہ سچ ہے!۔ بھنسالی نے ہی دونوں کو ایک ساتھ فلم ’ ہم دل دے چکے صنم‘ میں لایا تھااور وہ چاہتے ہیں وہی جادو وہ ’پدماوتی ‘ میں دوبارہ لائیں گے۔

اور آپ کو یہ جان کار بھی تعجب ہوگا کہ سلمان خان نے بھی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک اسکرپٹ پر تبادلہ خیال کی توثیق کی ہے۔سلمان خان نے ڈی این اے کو بتایا کہ ’’میں بھنسالے کے ساتھ ایک فلم کے اسکرپٹ پر تبادلہ خیال کررہا ہوں‘‘

TOPPOPULARRECENT