Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشورے نہیںچاہئیں:جاویدمیانداد

ایشیائی بولرز کو گوروں کے مشورے نہیںچاہئیں:جاویدمیانداد

کراچی۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ ایشیائی بولروں کو گوروںکے مشوروںکی ضرورت نہیں۔ جاویدمیاندادنے کہا کہ آسٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن نے میڈیا کی چکا چوند اور کیمروں کی بھر مار کو دیکھ کر یاسر شاہ کی کوچنگ کا ڈرامہ رچایا تاکہ انہیں شہرت مل سکے۔ اگر وہ اتنے ہی اچھے استاد اور کوچ ہیں تو انہوں نے آج تک اپنے ملک میں کتنے اسپنرز کو تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس اس وقت کوئی لیگ اسپنر ہی نہیں ہے۔ ایشیائی بولروں نے دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT