Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ایشیا پیسفک میں فوج کی موجودگی پینٹگان کیلئے ضروری چین کے توسیع پسندانہ جزائر تعمیرات پر امریکہ کی نظر

ایشیا پیسفک میں فوج کی موجودگی پینٹگان کیلئے ضروری چین کے توسیع پسندانہ جزائر تعمیرات پر امریکہ کی نظر

واشنگٹن ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پینٹگان نے کہا ہے کہ امریکہ ، ایشیا پیسفک خطہ میں اپنی فوج کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ ان علاقوں میں بحری سرگرمیاں آزادانہ طورپر جاری رکھی جاسکے اور اپنے حلیف ملکوں کے مفادات کا تحفظ کرسکے ۔ جنوبی چین کے سمندر میں علحدہ جزائر تعمیر کرنے میں چین کے توسیع پسندانہ عزائم کے درمیان امریکہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔چین کی جزائر پالیسی پر اس نے کڑی نظر رکھی ہے ۔ پینٹگان پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ سکریٹری ڈیفنس ڈیویڈ شہیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ اپنے اور اپنے حلیفوں کے مفادات کیلئے فوجی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہے اور اس کیلئے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا ۔ سمندری راستوں خاص کر ایشیائی سمندری علاقوں میں خطرات پیدا ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے چار رخی کوششوں پر جامع حکمت عملی کے ساتھ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اس کے مطابق فیصلہ کن طورپر فوج کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ محکمہ دفاع نے فوج کو عصری سہولتوں سے آراستہ کرنے پر سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس نے سمندر میں ماہر بحری افواج کو تعینات کیا ہے ۔ امریکہ کو کئی مفاد حاصلہ طاقتوں کا سامنا ہے اس سے وہ کسی جھگڑے کے بغیر علاقائی دعویداری کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT