Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو فوری طور پر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ پانچ رکنی کمیٹی پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان، موجودہ ٹسٹ کپتان مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سبحان احمد اور شکیل شیخ پر مبنی ہے۔کمیٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں کپتان، کوچ، منیجر اور دیگر کھلاڑیوں سے بات کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائیگی۔یہ کمیٹی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان مبینہ اختلافات کی بھی تحقیقات کو رپورٹ کا حصہ بنائے گی۔پاکستانی ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT