Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی۔ 27 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں 5 تا 13 سپٹمبر منعقد شدنی ساتویں جونیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان نے اپنی 18 رکنی جونیر ویمنس ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ مذکورہ ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم پول اے میں میزبان چین کے علاوہ ملیشیا ، سنگاپور اور کوریا کے ساتھ موجود ہے جبکہ پول بی میں چینی تائی پائی ، تھائی لینڈ ، جاپان اور کوریا موجود ہے۔ یہ ٹورنمنٹ دراصل آئندہ سال منعقد شدنی جونیر ویمنس ورلڈ کپ میں رسائی کیلئے منعقد ہورہا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت اسٹرائیکر رانی کریں گی جبکہ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 5 ستمبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گی ۔ ہندوستانی ٹیم جس نے حالیہ منعقدہ انڈر 21 والوو انویٹیشنل ٹورنمنٹ میں تیسرا مقام حاصل کی ہے جس سے اس کے حوصلے کافی بلند ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT