Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا کپ T20 میں پاکستان نے سری لنکا کو غیراہم میچ ہرایا

ایشیا کپ T20 میں پاکستان نے سری لنکا کو غیراہم میچ ہرایا

میرپور ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سری لنکا کو ایشیا کپ T20 کے غیراہم میچ میں آج یہاں چھ وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے دوڑ سے پہلے ہی خارج ہوگئی تھیں۔ شاہد آفریدی نے ٹاس جیتا اور دنیش چندیمل زیرقیادت سری لنکا نے پہلے بیٹنگ میں تلک رتنے دلشان کے 75 ناٹ آؤٹ کی مدد سے 150/4 اسکور کئے۔ پاکستان چار گیندیں قبل 151/4 کے ساتھ جیت گیا۔ عمر اکمل کو 48 کی اننگز پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کی سکیورٹی ٹیم ورلڈ T20
سے قبل ہندوستان کا دورہ کرے گی
کراچی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تازہ احتجاجوں پر فکرمند حکومت پاکستان نے ہندوستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی آنے والے T20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے بارے میں قطعی موقف اختیار کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی کو سکیورٹی ٹیم ہندوستان بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT