Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین اولمپک کوالیفائرز کیلئےچھ رکنی انڈین روئنگ ٹیم اسماعیل بیگ چیف نیشنل کوچ

ایشین اولمپک کوالیفائرز کیلئےچھ رکنی انڈین روئنگ ٹیم اسماعیل بیگ چیف نیشنل کوچ

نئی دہلی ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چار شرکاء اور دو کوچس پر مشتمل چھ رکنی ہندوستانی کشتی راں ٹیم جنوبی کوریا کے چونگجو کا سفر کرے گی، جہاں وہ 22 تا 25 اپریل مقررہ 2016ء ایف آئی ایس اے ایشین اینڈ اوشیانیا اولمپک کوالیفکیشن رگیٹا میں حصہ لے گی۔ ہندوستان دو ایونٹس میں حصہ لے گا جس میں دتو بھوکانل مینس سنگل اسکلز میں مقام پانے کیلئے جدوجہد کریں گے جبکہ وکرم سنگھ اور روپندر سنگھ لائٹ ویٹ مینس ڈبل اسکلز میں مسابقت کریں گے۔ بھگوان سنگھ ریزرو اتھلیٹ ہے جبکہ انڈین اسکواڈ میں اسماعیل بیگ چیف نیشنل کوچ اور روشن لال اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT