Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کو چوتھا مقام

ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کو چوتھا مقام

بنکاک 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو ایشین باکسنگ چمپنء شپ میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس چمپئن شپ میں جملہ 28 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ ہندوستان نے اس ٹورنمنٹ میں ایک سلور اور تین برانز میڈلس حاصل کئے ہیں۔ اول مقام قزاقستان کو 42 پوائنٹس کے ساتھ ملا ہے جبکہ ازبیکستان 38 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور میزبان تھائی لینڈ 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔ ہندوستان کو 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ ہندوستان کیلئے وکاس کرشن نے 75 کیلوگرام میں سلور میڈل حاصل کیا تھا جبکہ تین برانز میڈلس دیویندرو سنگھ ‘ شیوا تھاپا اور ستیش کمار نے اپنے اپنے زمرہ میں حاصل کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT