Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین باکسنگ چمپین شپس

ایشین باکسنگ چمپین شپس

نئی دہلی ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ چمپئن شپس سلور میڈلسٹ ساویتی بورا (81kg) واحد ہندوستانی ہے جو چین کے وولانگچابو میں جاری ایشین ویمنس باکسنگ چمپئن شپس کے فائنلس تک پہنچ گئی جبکہ پانچ دیگر نے سیمی فائنلس ہار کر برونز میڈلس پر اکتفا کرلیا ہے۔ ساویتی نے ازبیکستان کی دلنواز نرخودزائیوا کو 3-0 سے مات دے کر اگلا مقابلہ مقامی پسندیدہ یانگ ژیاؤلی کے ساتھ مقرر کیا، جس نے اپنے آخری چار کے مرحلے کی بازی میں قازقستان کی مولدیر بزاربائیوا کو 2-1 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT