Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین فٹبال کا نیا ٹیکنیکل رینکنگ سسٹم ہندوستان 22 ویں مقام پر ، جنوبی کوریا سرفہرست

ایشین فٹبال کا نیا ٹیکنیکل رینکنگ سسٹم ہندوستان 22 ویں مقام پر ، جنوبی کوریا سرفہرست

نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین فٹبال کنفڈریشن نے نیا ٹیکنیکل رینکنگ سسٹم متعارف کیا ہے جس میں اس خطے کے 46 رکن ممالک نے ہندوستان 22 ویں مقام پر ہے، تاہم جنوبی ایشیائی خطے میں یہ سب سے آگے ہے۔ کنفڈریشن نے قومی ٹیم اور کلبس کی کارکردگی کی بنیاد پر نیا ٹیکنیکل رینکنگ سسٹم جاری کیا ہے۔ قومی ٹیم کے مظاہرے کا حالیہ فیفا رینکنگ پوائنٹس کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا۔ اسی طرح کلبس کے کسی مخصوص ملک کے ساتھ کھیلے گئے میچس میں ان کے مظاہرے کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ دو ہندوستانی کلب ہر سال ایشین فٹبال کنفڈریشن کپ کیلئے کھیلتے ہیں۔ ہندوستان کو حالیہ رینکنگ میں (155 واں )  مقام کے پیش نظر کنفڈریشن رکن ممالک نے 27 مقام دیا گیا تھا۔ ٹیکنیکل رینکنگ کی اس فہرست میں جنوبی کوریا 88.354 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔ اس کے بعد سعودی عرب (84.666 )، ایران(79.435 )، جاپان (71.191 ) ، یو اے ای ( 68.261 )، آسٹریلیا (65.395 ) ، چین (61.229 ) ، قطر (56.280 )، ازبیکستان (52.334)اور کویت (43.635 ) پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہے۔ ہندوستان کو 18.636 پوائنٹس کے ساتھ کنفڈریشن ممالک میں27 واں مقام دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT