Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین کپ وومنس فٹبال ‘ ہانگ کانگ کے خلاف ہندوستان کی جیت

ایشین کپ وومنس فٹبال ‘ ہانگ کانگ کے خلاف ہندوستان کی جیت

پیانگیانگ 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تین شکستوں کے بعد ہندوستانی فٹبال ٹیم نے بالآخر ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائنگ مقابلہ میں ہندوستانی خواتین فٹبال ٹیم نے ہانگ کانگ کو 2 – 0 سے شکست دیدی ۔ ہندوستان کیلئے سسمیتا ملک نے 68 ویں منٹ میں اور رتن بالا دیوی نے 70 ویں منٹ میں گول کئے ۔ ہندوستان نے اس ٹورنمنٹ میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور پانچ ٹیموں پر مشتمل گروپ بی میں ٹیم کو چوتھا مقام تین پوائنٹس کے ساتھ حاصل ہوا ہے ۔ ہندوستان اس ٹورنمنٹ سے پہلے ہی خارج ہوچکا ہے ۔ اسے اپنے تین ابتدائی میچس میں شمالی کوریا ‘ جنوبی کوریا اور ازبیکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔ آج کھیلے گئے میچ میں حالانکہ ابتداء سے ہی ہندوستان نے اپنی گرفت بنائی ہوئی تھی لیکن اسے پہلے ہاف میں گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی تھی ۔ ہندوستان نے دونوں ہی گول دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں کئے ۔ ہندوستان کو پانچویں منٹ میں گول کرنے کا موقع ملا تھا جو گنوا دیا گیا ۔

شٹلر سوربھ کی پیشرفت
سنگاپور سٹی ۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شٹلر سوربھ ورما نے 350,000 ڈالر والی سنگاپور سوپر سیریز کے آج یہاں مین ڈرا میں رسائی حاصل کرلی جس کے لئے مینس سنگلز کوالیفائر میں عمدہ مظاہرہ پیش کیا۔ ارجن اور رامچندرن کی نوجوان ہندوستانی جوڑی اور ستویک اور منیشاء کی مکسڈ ڈبلز جوڑی بھی مین ڈرا میں پہونچی ہے ۔ 24 سالہ سوربھ نے گزشتہ سال چائنیز تائی پی ماسٹرز جیتا تھا ۔ انھوں نے آج اسرائیل کے میشا زلبرمین کو 21-13، 23-21 سے شکست دی اور پھر تھائی لینڈ کے حریف کو سخت مقابلے میں 21-29 ، 21-18 ، 21-18 سے ہرایا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT