Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین 20 کیلومیٹر ریس واک چمپئن شپ ہندوستان کے کے ٹی عرفان کو برانز میڈل

ایشین 20 کیلومیٹر ریس واک چمپئن شپ ہندوستان کے کے ٹی عرفان کو برانز میڈل

نومی ( جاپان ) 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل ریکارڈ ہولڈر کے ٹی عرفان نے ایشین ریس واک چمپئن شپ میں بہترین ٹائمنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا ہے ۔ عرفان نے ایک گھنٹہ 20 منٹ اور 59 سکنڈ میں یہ دوری پوری کرتے ہوئے برانز میڈل حاصل کیا حالانکہ اس سے قبل وہ لندن اولمپکس میںایک گھنٹہ 20 منٹ اور 21 سکنڈ میں یہ دوری پوری کرچکے تھے ۔ کوریا کے کم ہیون سوب نے ایک گھنٹہ 19 منٹ اور 50 سکنڈ میں یہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے گولڈ میڈل اور قزاقستان کے گیورگئی شیخو نے ایک گھنٹہ 20 منٹ اور 47 سکنڈ میں یہ فاصلہ طئے کرکے سلور میڈل جیتا ہے ۔ 27 سالہ عرفان نے نیشنل ریس واکنگ چمپئن شپ میں گذشتہ مہینے کامیابی حاصل کی تھی اور اس وقت انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 22 منٹ اور 43 سکنڈ میں پورا کیا تھا اور وہ اگسٹ میں ماہ اگسٹ میں لندن میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔ خواتین کے 20 کیلومیٹر کے زمرہ میں ہندوستان کی پرینکا کوئی میڈل نہیں جیت سکیں کیونکہ وہ ایک گھنٹہ 37 منٹ اور 42 سکنڈ میں یہ فاصلہ طئے کرکے چوتھے نمبر پر رہیں۔ چین کی وانگ نا نے ایک گھنٹہ 30 منٹ اور 51 سکنڈ میں یہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ جاپان کی کومیکو اوکاڈا نے ایک گنھٹہ 33 منٹ اور 31 سکنڈ میں فاصلہ پورا کرکے سلورمیڈل اور کوریا کی یونگیون جیون نے برانز میڈل حاصل کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT