Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی بلٹ پروف حفاظتی دیوار بنانے کا فیصلہ

ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی بلٹ پروف حفاظتی دیوار بنانے کا فیصلہ

پیرس ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام )فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تاریخی یاد گار’ایفل ٹاور‘ کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لئے اس کے گرد شیشے کی بلٹ پروف دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرس بلدیہ کے میئر کے دفتر کے ایک ذریعہ نے کہا  کہ شیشے کی بلٹ پروف دیوار ایفل ٹاور کی بنیادوں کے علاوہ اس کے اطراف میں بنائی جائے گی تاکہ ٹاور کو دہشت گردانہ حملوں سے بچایا جاسکے۔خیال رہے کہ ایل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر ہے اور ہر سال اس کی سیر کو دنیا بھر سے 70 لاکھ افراد پیرس آتے ہیں۔ 2016ء کے دوران یورپی ملکوں کے درمیان پیرس میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں کے دوران ایفل ٹاور کے گرد ایک عارضی دھاتی دیوار بنائی گئی تھی۔فرانس گذشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی ہولناک کارروائیوں کا سامنا کرچکا ہے۔ نومبر 2015ء میں پیرس میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع کے بموجب ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی دیوار ڈھائی میٹر بلند ہوگی۔ یہ منصوبہ فرانسیسی وزارت ماحولیات کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔شہر کیایک عہدیدار جان فرانسو نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے تین اہم اہداف ہیں۔ ایفل ٹاور کا منظر حسین بنانا، اس میں داخلہ آسان کرنا اور سیاحوں اور عملے میں شامل افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔فرانسیسی اخبار’ لوباریزیان‘ کے مطابق ایفل ٹاورکے گرد شیشے کی باڑ لگانے کے منصوبے پر 20 ملین یورو کی رقم خرچ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT