Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایف اے فٹبال ،ٹاٹینہم نے ایسٹن ولا کو ہرایا

ایف اے فٹبال ،ٹاٹینہم نے ایسٹن ولا کو ہرایا

لندن ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایف اے فٹبال کپ کے میچ میں ٹاٹنہیم کی ٹیم نے ایسٹن وِلا کو 2-0 سے ہرا دیا ہے۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاٹنہیم اور ایسٹن وِلا کی ٹیموں میں اچھی مسابقت ہوئی ، دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی۔ حتی کہ سکنڈ ہاف میں بھی خاصہ وقت کسی گول کے بغیر گزر گیا جہاں دونوں ٹیموں نے گول داغنے کی کوششیں کئے۔ آخر کار میچ کے 71 ویں منٹ میں ٹاٹنہیم کی جانب سے بین ڈیوس نے شاندار گول کی مدد سے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد ٹاٹینہم کی ٹیم نے 80 ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر گیند کو حریف ٹیم کی گول پوسٹ کا راستہ دکھا کر 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

TOPPOPULARRECENT