Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایف اے کپ فٹبال: ریڈنگ اور ویٹ فورڈ نے اپنے میچز جیت لئے

ایف اے کپ فٹبال: ریڈنگ اور ویٹ فورڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایف اے کپ فٹبال میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے میچ میں ارسنل اور ہل سٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسری جانب ریڈنگ کی ٹیم ویسٹ بروم سے ٹکرائی۔ دونوں سائیڈز کے درمیان یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ریڈنگ نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے پچھاڑ دیا جبکہ آخری میچ میں ویٹ فورڈ اور لیڈز یونائیٹڈ کے درمیان زور کا مقابلہ ہوا۔ فرسٹ ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں لیکن دوسرے ہاف میں لیڈز یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر اسکاٹ ووٹن نے سیلف گول سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی چلائی اور مخالف ٹیم کو فتح ملی۔

TOPPOPULARRECENT