Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ایف بی آئی سربراہ کو برخاست کرنے پر صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی برہمی کا سامنا

ایف بی آئی سربراہ کو برخاست کرنے پر صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی برہمی کا سامنا

واشنگٹن ۔10 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈیموکریٹس نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ایف بی آئی ڈائرکٹر جیمس کومی کو برخاست کرنے کے فیصلہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اُن کا ماننا ہے کہ فی الحال ایف بی آئی امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کررہی ہے اور ایسے موقع پر ڈائرکٹر کو برطرف کرنے سے کئی سوالات کھڑے ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر سینیٹ کے اعلیٰ سطحی ڈیموکریٹ چک شومر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صدر موصوف سے واضح طورپر کہا ہے کہ ’’جناب صدر ، میں آپ سے ادباؤ اور احتراماً گذارش کرتا ہوں کہ اس وقت آپ نے جو فیصلہ کیاہے وہ صحیح نہیں ہے ۔ آپ بہت بڑی غلطی کررہے ہیں‘‘ ۔ سینیٹ کے اقلیتی قائد نے مطالبہ کیا کہ محکمہ انصاف صدرارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزام کی تحقئقات کیلئے ایک خصوصی پراسکیوٹر مقرر کرے ۔ مسٹر شومر نے کہا کہ امریکی عوام کا ایقان ہے کہ اس نوعیت کے سنگین معاملہ کی تحقیقات غیرجانبدارانہ طورپر ہونی چاہئے ، جس میں تعصب کا شائبہ تک نہ ہو ۔ امریکی عوام کو اس تحقیقاتی عمل پر اُس وقت اعتماد ہوگا جب اُس کی تحقیقات بے خوف اور آزادانہ طورپر خصوصی پراسیکیوٹر کے ذریعہ کروائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT