Friday , June 23 2017
Home / دنیا / ایف بی آئی نے امریکہ میں داعش حملے کی وارننگ دی

ایف بی آئی نے امریکہ میں داعش حملے کی وارننگ دی

واشنگٹن۔24 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکی وفاقی حکام نے مقامی قانون نافذ کرنے والے محکمہ کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی ملک میں تعطیل کے دوران گرجاگھروں سمیت سیاحتی مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔سی این این نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور شعبہ داخلی سلامتی نے کل انفورسمنٹ محکمہ کو ایک بلیٹن جاری کر کے کہا ہے کہ اب تک اس سلسلے میں کوئی دھمکی نہیں ملی ہے ۔یہ بلیٹن داعش کی حمایت والی ایک ویب سائٹ پر امریکہ کے گرجا گھروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد احتیاطاً جاری کیا گیا ہے ۔ اس بلیٹن کے بارے میں ایف بی آئی نے فوری کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔سی این این نے بلیٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے حامی سیاحتی مقامات اور گرجا گھروں پر حملے کے لئے اپنے ساتھیوں کو اکسا رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT